تعلیم فاؤنڈیشن کا اعزاز!! ورلڈایڈز ڈے پر تعلیم فاؤنڈیشن کوخصوصی اعزاز سے نوازا گیا

تعلیم فاؤنڈیشن کو بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد (PLHIV) کی معاونت میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خصوصی اعزاز دیا گیا۔تعلیم فائونڈیشن نے ہیلتھ انیشیٹو کے تحت تعلیم فاؤنڈیشن نے کمیونٹی اور ہوم بیسڈ کیئر (CHBC) مراکز قائم کیے جہاں ایچ آئی وی کے مریضوں کے لیے ٹیسٹنگ، رجسٹریشن، کونسلنگ اور ریفرل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈونر سپورٹ ختم ہونے کے بعد بھی تعلیم فاؤنڈیشن نے خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظفرآباد میں اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (ART) سینٹر کے قیام میں رضاکارانہ کردار ادا کیا تاکہ ایچ آئی وی کے مریضوں اور ان کے خاندانوں کو علاج و نگہداشت میسر رہے۔
یہ کاوشیں اسلام آباد میں منعقدہ ورلڈ ایڈز ڈے تقریب میں تسلیم کی گئیں جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف پیپل لیونگ ود ایچ آئی وی (APLHIV) نے کیا، جہاں تعلیم فاؤنڈیشن کو کمیونٹی کی بہتری کے لیے شاندار خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔
تمام پارٹنرز، ہیلتھ پروفیشنلز اور سماجی کارکنوں کو خراجِ تحسین جو صحت، آگاہی اور انسانیت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
آئیے ہم سب مل کر آگاہی اور پائیدار تعاون کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔