گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خاران کے پرنسپل پروفیسر عبدالشکور گہرام زئی کی سربراہی میں کالج اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا معلوماتی اور ایکسپوژر وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران ڈائریکٹر کیمپس میڈم تسنیم عمران، اکیڈمک ایڈوائزر عمر فاروق مینگل اور اسٹوڈنٹس ریلیشن آفیسر ضیاء شفیع بلوچ نے وفد کو میل اور فیمیل کیمپس کے تمام ٹریڈز کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔
میل کیمپس کے ٹریڈز:
HVAC/R، آئی ٹی، موبائل رپیرنگ، الیکٹریشن، سولر ٹیکنالوجی
فیمیل کیمپس کے ٹریڈز:
سروس لیب، آئی ٹی، بیوٹیشن، ڈریس میکنگ، کچن گارڈننگ
اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کے دروازے ہمیشہ طلبہ کے لیے کھلے ہیں تاکہ نوجوان ہنرمند بن کر اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔
اسٹوڈنٹس نے مختلف کورسز میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
پرنسپل پروفیسر عبدالشکور گہرام زئی نے کہا:
“آج کے AI دور میں فارمل ایجوکیشن کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی ضروری ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو ٹیکنیکل اسکلز سے لیس کرنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا بہتر سامنا کر سکیں۔”
آخر میں ڈائریکٹر کیمپس میڈم تسنیم عمران نے کالج کے وزٹ اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ٹیکنیکل اسکلز = روشن مستقبل
شاباش خاران کے نوجوانو! آگے بڑھو، سیکھو اور اپنا مستقبل خود بناؤ!