تعلیم فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر کی جاپان کے نمائندوں سے ملاقات، پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر گفتگو

تعلیم فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین سابق بیورو کریٹ ڈاکٹر ظفر قادرنے مشیر سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز شاہ اور جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلیوں بارے بات چیت ہوئی